منگلورو،7؍سمتمبر (ایس او نیوز) انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے چار مسافروں کے قبضے سے 5 اور 6 ستمبر کو غیر قانونی طور پر لایا گیا سونا ضبط کیا جس کی مالیت کا اندازہ 55,39,810 روپے لگایا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چاروں مسافر کاسرگوڈ کے رہنے والے ہیں - کسمٹز کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کو تین مسافروں کے پاس سے 897.000 گرام سونے کا پیسٹ ضبط کیا گیا جس کی مالیت 45,65,730 روپے ہے ۔ یہ سونا سنیڈلس کی دو جوڑیوں اور دو تہوں والے ایک بنیان میں چھپایا گیا تھا۔
سونے کی دوسری ضبطی 6 ستمبر کو ہوئی جب کاسرگوڈ سے ہی تعلق رکھنے والے دوسرے مسافر کے پاس سے 190.250 گرام سونا پاوڈر کی شکل میں برآمد ہوا ، جسے کارٹن باکس کے دو پیپر شیٹس کے درمیان سخت گوند سے چپکا کر چھپایا گیا تھا ۔ ضبط کیے گئے اس سونے کی مالیت کا اندازہ 9,74,080 روپے لگایا گیا ہے۔